ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے گجرولا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کا کام مرادآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کیا ہے۔گجرولا میں ایم ڈی اے ٹیم نے پولیس فورس کے ساتھ جے سی بی کی مدد سے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا ۔جس کے بعد پلاٹ مالکان نے ایم ڈی اے کی اس کارروائی پر ہنگامہ کرنا شروع کردیا۔
ایم ڈی اے کے اس اقدام کے بعد موقع پر آئے پلاٹ مالکان نے اس کارروائی کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر ان کے پاس عدالتی حکم ہے اور یہ معاملہ ابھی بھی عدالت میں چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے کے ذریعہ جو کارروائی کی جارہی ہے وہ غلط ہے۔
تاہم جب اس بارے میں ایم ڈی اے حکام سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو اُنہوں نے کیمرے کے سامنے کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا اور جے سی بی کی مدد سے وہاں تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔ ایم ڈی اے کے ذریعہ دن بھر جاری اس کارروائی کی وجہ سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔