ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں کندرکی گاؤں نگلہ ہاشہ کے مقامی لوگوں نے ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کو ایک میمورنڈم دیکر مطالبہ کیا ہے کہ 'ان کے گاؤں کو ڈوم گھر سے الگ کر ایک الگ پنچایت بنایا جائے۔'
گاؤں کے مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ان کا گاؤں نگلہ ہاشہ الگ گرام پنچایت بنانے کی سبھی شرائط کو پورا کرتا ہے۔'
مقامی لوگوں نے گاؤں ڈوم گھر کے پردھان کمل سنگھ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'گاؤں کا پردھان گاؤں میں کام نہیں کراتا ہے ،جس کی وجہ سے گاؤں نگلہ ہاشہ بدحالی کا شکار ہو چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ' گاؤں نگلہ ہاشہ کی آبادی سال 2011 کی مردم شماری کے مطابق 1367 ہے اور نئی گرام پنچایت بنانے کی سبھی شرطوں کو پورا کرتا ہے۔