ETV Bharat / state

Congress Memorandum to Moradabad DM: نیوز ویب پورٹل پر نفرت پھیلانے کا الزام، مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ - مرادآباد ڈی ایم کو کانگریس کا میمورنڈم

ضلع مرادآباد کانگریس صدر اسلم خورشید نے بتایا کہ 'ایک نیوز ویب پورٹل نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔' اس سے قبل اس نیوز پورٹل کے خلاف غازی آباد میں ایک مقدمہ درج ہو چکا ہے۔' Demand to file a case on news web portal

نیوز ویب پورٹل پر نفرت پھیلانے کا الزام، مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 15, 2022, 7:51 AM IST

مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں یو پی کانگریس اقلیتی محکمہ کے ریاستی صدر شاہنواز عالم کے حکم پر ضلع مرادآباد کے صدر اسلم خورشید کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 'ایک نیوز ویب پورٹل نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا ہے اور چینل نے خبر کو وائرل بھی کیا جس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، ایسے ویب نیوز چینل کے خلاف جلداز جلد مقدمہ درج کیا جائے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے‘۔ Congress demand to file case against news web portal

نیوز ویب پورٹل پر نفرت پھیلانے کا الزام، مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

کانگریس مرادآباد ضلع صدر اسلم خورشید Congress District President Aslam Khurshid نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا 'کچھ چنندہ لوگ سستی مقبولیت حاصل کرنے کے لیے اس طرح کے معاملوں کو انجام دے رہے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف حکومت سخت کارروائی کریں۔ میمورنڈم کے ذریعے ڈی ایم کو جانکاری دی گئی ہے کی ایک ویب نیوز پورٹل فیس بک پر پنکی چودھری نام کے شخص کا انٹرویو دکھایا جا رہا ہے جس میں پنکی چودھری مسلم مذہب کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر جیل بھیجا جائے۔'

یہ بھی پڑھیں: Hate Politics: بڑھتی ہوئی نفرت کی سیاست کا خاتمہ کیسے ممکن؟

انہوں نے بتایا کہ اس نیوز پورٹل کے خلاف اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں ایک مقدمہ درج ہو چکا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اترپردیس کے سبھی اضلاع میں اس نیوز ویب پورٹل کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے چاہیں کیونکہ یہ ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.