ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں انجینئرنگ کے طالب علم شہباز خان نے دعویٰ کیا ہے کہ' انہوں نے ایک ایسا ہیلتھ بینڈ تیار کیا ہے جس کے ذریعہ قرنطین کئے گئے افراد اور آئسولیشن کے وارڈ میں رکھے گئے مریضوں کی نگرانی دور سے ہی کی جا سکتی ہے۔
شہباز خان کے مطابق ' ہیلتھ بینڈ میں نصب 'بلڈ آکسیجن لیول سینسر' مریض کے خون میں آکسیجن کے لیول کو چیک کرتا رہےگا۔
انہوں نے بتایا کہ ' ہارٹ بیٹ سینسر کی وجہ سے ہیلتھ بینڈ مریض کے دل کی دھڑکن کی پیمائش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ جبکہ جسمانی درجہ حرارت کی پیمائش کرنے کے لئے الگ سے ایک سینسر لگایا گیا ہے۔ یہ مریض کے درجہ حرارت پر مسلسل نگرانی کرے گا۔اس کے علاوہ ایک مائکرو کنٹرولر اور ایک ڈسپلے بھی اس بینڈ میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'اس کی مدد سے مریض کے تمام پیرامیٹرز کی نگرانی آسانی سے کی جاسکتی ہے۔'