ETV Bharat / state

بدعنوانی کا پردہ فاش، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج - مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

گاؤں کے چار لوگوں پر پردھان کے جعلی دستخط کرکے رقم نکال رہے تھے جو چار برس قبل ہی انتخاب جیتنے کے بعد بحرین چلی گئی تھیں۔

corruption exposed in sant kabir nagar uttar pradesh
بدعنوانی کا پردہ فاش، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 12:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے سیمریاواں بلاک کے گاؤں دریاآباد کی پردھان صائمہ فاطمہ انتخاب جیتنے کے بعد بحرین چلی گئیں اور وہ واپس نہیں آئیں۔ لیکن ان کے بیرون ملک قیام کے بعد بھی ان کے جعلی دستخط کے ساتھ سرکاری ترقیاتی کاموں کے لیے لاکھوں روپے کی ادائیگی کا کھیل جاری رہا۔ پردھان کے ملک سے باہر ہونے کی اطلاع کے بارے میں انتظامیہ بھی بے خبر رہا۔ پردھانی کے عہدِ اقتدار کے چار برس گزر جانے کے بعد بھی کوئی افسر یہ جاننے نہیں آیا کہ پردھان کہاں ہیں۔ گاؤں کے ایک شخص کی شکایت کے بعد پولیس نے گاؤں کے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

بدعنوانی کا پردہ فاش، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

یہ معاملہ ضلع سنت کبیر نگر کے دودھارہ پولیس اسٹیشن کے سیمریاواں بلاک کے دریاآباد گاؤں کا ہے۔ گاؤں کی سربراہ صائمہ فاطمہ گاؤں کی پردھانی انتخاب جیتنے کے بعد بحرین چلی گئیں۔ وہ بحرین جانے کے بعد گاؤں نہیں آئیں، لیکن وہ سرکاری دستاویزات میں انتظامیہ کو چلاتی رہیں۔ ان کے جعلی دستخط لے کر ترقیاتی کاموں اور ویلفیئر اسکیموں تک لاکھوں افراد کو گاؤں میں ادائیگی کی گئی۔ گاؤں کے ہی چار افراد سرکاری کھاتہ سے افسران کی ملی بھگت سے جعلی دستخط سے پیسہ نکالتے رہے۔

corruption exposed in sant kabir nagar uttar pradesh
بدعنوانی کا پردہ فاش، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

صائمہ کی غیر موجودگی میں ان کے شوہر عبدالفتح اور سہیل احمد، بلال، لالچند نے غیر قانونی طور پر پردھانی کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس دوران پردھان صائمہ فاطمہ کے جعلی دستخط سے تمام کام اور اسکیموں میں لاکھوں روپے ادا کیے گئے۔ اس پورے معاملے کے بے نقاب ہونے کے بعد گاؤں کے ایک شخص کی شکایت پر دودھارہ پولیس نے مختلف شقوں کے تحت مقدمہ درج کرکے سربراہ شوہر عبدالفتح سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.