ETV Bharat / state

اس بار کی عید سادگی سے منائیں: مولانا توقیر رضا خاں - اس بار کی عید سادگی کے ساتھ منائیں

آل انڈیا اتحاد ملّت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے مسلماںوں سے سادگی سے عید الفطر منا کر تمام مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرنے اور فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس بار کی عید سادگی کے ساتھ منائیں
اس بار کی عید سادگی کے ساتھ منائیں
author img

By

Published : May 13, 2021, 10:01 PM IST

آل انڈیا اتحاد ملّت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے تمام مسلمانوں سے سادگی کے ساتھ عید الفطر منانے کی اپیل کی ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے لیے یہ دور امتحان کے مانند ہے۔ ایک طرف جہاں فلسطین میں مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور یہودی اُن پر دہشت گردانہ حملہ کر ظلم کی انتہا کر رہے ہیں، تو وہیں دوسری طرف ہمارے ملک ہندوستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں لوگ اپنی جان گواں چکے ہیں۔

ایسے پُرآشوب ماحول میں مسلمانوں کی یہ مذہبی اور سماجی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے باقی دینی بھائیوں کے رنج و غم میں روحانی طور پر شرکت کرتے ہوئے سادگی کے ساتھ عید الفطر منائیں۔
آل انڈیا اتحاد ملّت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے مزید کہا ہے کہ ہم اپنے دینی فلسطین بھائی بہنوں کے لیے کچھ کر تو نہیں سکتے لیکن دعا ضرور کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے شہر، ملک اور ریاست میں موذی بیماری کورونا وائرس سے ہزاروں لوگ دنیائے فانی کو الوداع کہہ گئے، ہم اُن تمام بھائی بہنوں اور فلسطینیوں کے لیے خدا سے دعا کر سکتے ہیں۔

اس بار کی عید سادگی کے ساتھ منائیں
اس بار کی عید سادگی کے ساتھ منائیں

ہم روحانی طور پر اُن کے غم میں شرکت کر سکتے ہیں۔ قلب میں اُن تمام تکلیفات کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔ کسی دینی بھائی بہن کی تکلیف میں ذاتی یا روحانی طور پر شرکت کرنا یا محسوس کرنا صاحبِ ایمان ہونے کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دور مسلمانوں کے لئے سخت امتحان کا دور ہے، لہذا بہتر یہ ہے کہ ہم اللہ رب العزت سے معافی کے طلبگار ہوں اور دعا کریں کہ جو لوگ کورونا وائرس کی موذی بیماری میں مبتلا ہیں، اُن کو شفا عطا فرمائے اور اس عالمی وبا کو دفع کر دے اور جو مسلمان دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، اللہ اپنی رحمت سے اُن کی مغفرت فرمائے۔ با لخصوص فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت فرمائے اور مسجد القصی پر مسلمانوں کو کامیابی اور کامرانی عطا فرمائے۔ اُن کی غیب سے مدد فرمائے۔

مولانا توقیر رضا خاں نے ایک مرتبہ پھر مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سادگی سے عید الفطر مناکر تمام مرحومین کو خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں اور فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں دعا کر کے روحانی طور پر اُن کے نیک کوششوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.