ETV Bharat / state

Khalid Farangi On Mohsin Raza Video محسن رضا کی ویڈیو حاجیوں کو بدنام کرنے کی سازش

محسن رضا کے ذریعہ جاری کردہ ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ کعبہ کے سامنے عازمین حج بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیے بد دعا کر رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے اس ویڈیو کی تحقیق کی تو پتہ چلا کہ 2019 میں 'جموں کشمیر ناؤ' نام کے فیس بک پیج پر یہ ویڈیو ڈالا گیا تھا، اس سے واضح ہوا کہ ویڈیو تقریبا چار برس پرانی ہے۔ اس حوالے سے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ محسن رضا کی ویڈیو حاجیوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

محسن رضا کی ویڈیو حاجیوں کو بدنام کرنے کی سازش

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 9:43 PM IST

Updated : Jun 22, 2023, 10:19 PM IST

محسن رضا کی ویڈیو حاجیوں کو بدنام کرنے کی سازش

لکھنؤ: اتر پردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گذشتہ دنوں ایک ویڈیو ڈالا، جس میں دعویٰ کیا کہ کعبہ کے سامنے عازمین حج بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیے بد دعا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کرڈالا کہ ان کی بھارت کی شہریت کو چھین لیا جائے اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے قانون کے تحت کاروائی کی جائے۔ ای ٹی وی بھارت نے اس ویڈیو کی تحقیق کی تو پتہ چلا کہ 2019 میں 'جموں کشمیر ناؤ' نام کے فیس بک پیج پر یہ ویڈیو ڈالا گیا تھا، اس سے واضح ہوا کہ ویڈیو تقریبا چار برس پرانی ہے۔

اس حوالے سے لکھنؤ کے عیش باغ عیدگاہ کے شاہی امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عازمین مکہ مدینہ اس لئے جاتے ہیں کی وہ حج کے اراکین کو بہتر طریقے سے ادا کر سکیں وہاں پر نہ سیاست کرنے کی اجازت ہے اور نہ ہی کوئی اس طرح کی حرکت کا ارتکاب کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر کئی سارے ویڈیوز آ رہے ہیں، جس میں عازمین کی پریشانیوں کا ذکر کیا جا رہا ہے لہذا بھارت سے جانے والے عازمین حج کی پریشانیوں کو بھارتی حکومت کو حل کرنا چاہیے تاکہ حج جیسے مقدس عبادت کو پوری دلجمعی کے ساتھ حجاج ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حج کے موقع پر دنیا بھر کے عازمین مکہ مدینہ پہنچتے ہیں ایسے میں جس ملک کے عازمین کو جس قدر سہولت دی جاتی ہے اس سے اس ملک کی شبیہ قائم ہوتی ہے حکومت کو بھی چاہیے کہ بہتر سہولت مہیا کریں تاکہ عازمین کو کوئی پریشانی لاحق نہ ہو۔ نہ کہ ایسے پرانی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈالا جائے جس سے عازمین کو تکلیف ہو اور ان کی بدنامی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: Azmeen Haj وڈودرا، داہود، گودھرا کے عازمین حج کو سعودی عرب میں پرشانیوں کا سامنا

Last Updated : Jun 22, 2023, 10:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.