ETV Bharat / state

کڑی محنت کے سبب محمد شامی کو کامیابی مل رہی ہے، محمد حسیب احمد

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر محمد شامی کے بھائی محمد حسیب احمد نے کہاکہ کڑی محنت اور کچھ کر گزر جانے کے جذبات نے محمد شامی کو عالمی کپ میں غیر معمولی اور تاریخی کامیابی دلائی ہے۔Shami Brother Exclusive Interview

محمد شامی کے کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سات وکٹ لینے پر ان کے گاؤں میں خوشی کا ماحول

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 9:27 PM IST

کڑی محنت کے سبب محمد شامی کو کامیابی مل رہی ہے:محمد حسیب احمد

مرادآباد: آئی سی سی منز ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم رول ادا کرنے والے محمد شامی کے گھر خوشیوں کا ماحول ہے۔ شامی کے کارنامے سے نہ صرف ان کے گاوں بلکہ پورے ملک میں جش منایا جا رہا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے محمد شامی کے بھائی محمد حسیب احمد سے ان (شامی) کی تاریخی کارکردگی کے سلسلے میں خصوصی بات چیت کی۔

محمد حسیب احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈ کپ کے پہلے دو میچوں میں شامی کو موقع نہیں ملا کیونکہ ٹیم کمبنیشن کچھ الگ تھا۔ مگر جیسے ہی ہاردک پانڈیا چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوئے اور محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا گیا اس کے بعد تو سب کچھ بدل سا گیا۔

مرادآباد ڈویزن کے امروہا ضلع میں دلّی روڈ پر واقع شامی کے گاؤں سہس پور علی نگر میں خوشی کا ماحول ہے۔ شامی ورلڈ کپ میں سب سے کم اننگز میں 50 وکٹ لینے والے بالر بن گئے ہیں۔ اس ورلڈ کپ میں کل ملا کر انہوں نے 23 وکٹ اپنے نام کیے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اپنی ٹیم کو وکٹ دلائے ہیں۔

اس موقع پر جب محمد شامی کے بھائی حسیب سے بات کی تو انہوں نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے محمد شامی کے اندر کرکٹ کا جذبہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شروع سے ہی شامی نے کرکٹ پر بہت محنت کی ہے اور یہ ان کی محنت اور لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ وہ اج اس مقام پر پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محمد شامی نے عالمی کپ میں تاریخ رقم کی

وزیراعظم کے شامی کی کارگردگی پر مبارکباد سے متعلق انہوں نے بتایا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ وزیراعظم نے محمد شامی کی تعریف کی ہے اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ان کے اندر کرکٹ کا جنون اس قدر ہے کہ جب شامی گھر اتے ہیں تو گھنٹوں کرکٹ پریکٹس کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2023 میں ناقابل شکست ٹیم انڈیا کا فائنل تک کا سفر کیسا رہا؟

محمد شامی کے ورلڈ کپ میں تین بار پانچ وکٹ لینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ واقعی یہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے بڑی خوشی کی بات ہوتی ہے کہ وہ ایک ورلڈ کپ میں تین بار پانچ وکٹ لے۔ انہوں نے امید جتائی ہے کہ اس مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل بھی ٹیم انڈیا ہی جیتے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.