ETV Bharat / state

MJP Rohilkhand University: ہندی اور اردو ادب کا امتحان ایک ساتھ رکھنے پر طلبا کو اعتراض

بریلی میں واقع ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی کارگزاریاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں. اب تازہ معاملہ یہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے سالانہ امتحان کے لیے ایک ایسی اسکیم تیار کی ہے، جس نے طلباء کے حوش اڑا دیئے ہیں. یونیورسٹی انتظامیہ نے سیشن 22-2021 کے لئے اردو ادب اور ہندی لٹریچر کے امتحان کا پیپر ایک ہی دن، ایک ہی شفٹ میں مکمل کرانے کی اسکیم جاری کی ہے۔ MJP Rohilkhand University Students object to keeping Hindi and Urdu literature exams together

ہندی اور اردو ادب کا امتحان ایک ساتھ رکھنے پر طلبا کو اعتراض

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 1:51 PM IST

یونیورسٹی انتظامیہ نے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے امتحانات اپریل میں مکمل کرانے کا پروگرام جاری کیا ہے. گریجویشن کے پہلے سال کا اردو ادب اور ہندی لٹریچر مضامین کا پیپر 18 اپریل کو تیسری شفٹ میں مکمل کرانے کا کی اسکیم جاری کی ہے. اس اسکیم کے خلاف تمام طلباء نے اعتراضات داخل کیئے ہیں. تمام طلباء نے دونوں مضامین کے دن اور شفٹ میں تبدیلی کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

ہندی اور اردو ادب کا امتحان ایک ساتھ رکھنے پر طلبا کو اعتراض

دراصل، طلباء کے ان مطالبات کی واجب وجہ بھی ہے. ایسے کئی طلباء طالبات ہیں، جنہوں نے گریجویشن میں دونوں مضامین کا انتخاب کیا ہے. اب دونوں مضامین کے امتحان کا دن، تاریخ اور وقت ایک ہے، تو ظاہر ہے کسی ایک مضمون کا امتحان چھوڑنا پڑےگا.

یہ بھی پڑھیں:

Bareilly University Online Forms: سَوا لاکھ طلبہ کو آن لائن فارم بھرنے کے لئے 4 روز کا وقت

واضح رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعہ ہونے والے امتحانات ایک دن میں تین شفت میں مکمل کرائے جاتے ہیں. پہلی شفٹ صبح 7 بجے سے 10 بجے تک، دوسری شفٹ 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور تیسری شفٹ 3 بجے سے شام 6 تک ہوتی ہے. اردو ادب اور ہندی لٹریچر کا امتحان پیپر 18 اپریل کو دوپہر 3 بجے سے شام 6 والی شفٹ میں کرانے کی اسکیم جاری ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.