ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے تھانہ لال گنج کوتوالی پولیس نے منگل کو پورے نوتی گاؤں کے جنگل واقع کھیت سے غائب طالب علم کی لاش برآمد کی ہے جس کا گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔
ایس ایچ او راکیش بھارتی نے بتایا کہ 'منگل کو پورے نوتی گاؤں کے جنگل واقع کھیت سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے جس کی کنپٹی پر گولی ماری گئی ہے۔
لاش کے نزدیک ایک پسٹل بھی برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت ہوم گارڈ جئے پرکاش پانڈے کے غائب بیٹے پیوش پانڈے (25) کے طور پر کی گئی ہے۔ مقتول دو روز سے غائب تھا جس کی گمشدگی کا کیس درج ہے۔ مقتول بی اے کا طالب علم تھا۔گمشدگی کے کیس کو قتل کی دفعات میں ترمیم کر تحقیقات کی جارہی ہے۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ضلع ہسپتال بھیجا گیا۔