بہرائچ کے ضلع ہسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (سی ایم ایس) نے بتایا کہ آج ایک خاتون مریض سے ہسپتال کے ملازمین نے تین سے چار ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔
جس کی شکایت خاتون مریض کے تیماردار نے پیاگپور کے رکن اسمبلی سبھاش ترپاٹھی سے کی، شکایت ملنے پر رکن اسمبلی فوراً ہسپتال پہنچ گئے اور اسی رشوت خور ملازم سے روپے مانگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی تو ملازمین نے ان سے بھی بدسلوکی کی جس ناراض رکن اسمبلی نے ملازمین کی شکایت کی ہے، جس کی جانچ کی جا رہی ہے، ایسے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔