ETV Bharat / state

مرزا پور: مختلف سڑک حادثے میں 3 افراد کی موت

اترپردیش کے ضلع مرزاپور میں الگ الگ مقامات پر پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

Road Accident
مرزاپور:مختلف سڑک حادثے میں 3 افراد کی موت
author img

By

Published : Jun 13, 2021, 1:41 PM IST

اترپردیش کے ضلع مرزاپور میں الگ الگ مقامات پر پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

اہرورا تھانہ علاقے کے بھگوتی دیئی گاؤں کے نزدیک آج صبح ایک نامعلوم ڈمپر کی زد میں آ جانے سے بائیک سوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور اس کا ساتھی شدید طور سے موت ہوگئی اور اس کا ساتھی شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ چنار تھانہ علاقے کے جلال پور معافی گاؤں باشندہ شیرو سہانی اپنے ایک ساتھی کے ساتھ بائک سے کہیں جارہا تھا۔ سونبھدر وارانسی نیشنل ہائی وے پر واقع بھگوتی یدئی گاؤں کے نزدیک ایک ڈمپر کی زد میں آگیا جس سے شیرو کی موت ہوگئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

وہیں دوسرا حادثہ مڈہان تھانہ علاقے کے پٹہرا گاؤں کے نزدیک کا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پٹہرا گاؤں باشندہ رام بابو اپنے ایک ساتھی کے ساتھ بائیک سے اپنے رشتہ دار کے یہاں سے لوٹ رہے تھے، جس کی زد میں آنے سے دونوں زخمی ہوگئے۔ دونوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج ایک کی موت ہوگئی۔

تیسرا واقعہ لال گنج تھانہ علاقے کے دبار کلاں بازار کا ہے۔ جہاں اسکوٹی اور موٹر سائیکل کی آمنے سامنے ٹکر میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور دوسرا شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.