ETV Bharat / state

Mirza Yasoob On Current Situation in the country: مرزا یعسوب عباس نے ملک کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا - حجاب اور مندر مسجد جیسے مسئلوں کو زبردستی ہوا دی جا رہی

مولانا یعسوب عباس نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے موجودہ حالات پرافسوس ظاہر کیا اور بھارتی حکومت کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ہندؤں کو مسلمانوں سے لڑوانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حال ہی میں ہنومان چالیسہ اور اذان، حجاب اور مندر مسجد جیسے مسئلوں کو زبردستی ہوا دی جا رہی ہے۔Mirza Yasoob On Current Situation in the Country

Mirza Yasoob On Current Situation in the Country
مرزا یعسوب عباس نے ملک کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا
author img

By

Published : May 17, 2022, 10:58 PM IST

Updated : May 18, 2022, 7:33 AM IST

اترپردیش کے ضلع سنبھل کے قصبہ سرسی سادات کے عزاخانہ کلاں عربی میں حسين البطحاء کے ایصال ثواب میں سات روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کی آج چوتھی مجلس لکھنؤ سے تشریف لائے شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا مرزا یعسوب عباس نے خطاب کیا اور کبیر عرف اجمل ان کے ہمنوا حضرات نے بہترین انداز میں سوز و سلام پیش کیے اور شعراۓ سرسی نے پیشخوانی فرمائی۔ Mirza Yasoob On Current Situation in the country

مولانا یعسوب عباس نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے بھارت کے موجودہ صورتحالات پر افسوس ظاہر کی اور مرکزی حکومت کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ہندؤں کو مسلمانوں سے لڑوانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حال ہی میں ہنومان چالیسہ اور اذان، حجاب اور مندر مسجد جیسے مسئلوں کو زبردستی ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو ہر صورت پریشان کیا جا رہا ہے جبکہ ملک بھر میں ہزاروں لوگ مہنگائی، بے روزگاری اور بھکمری سے پریشان ہوکر اپنی جان گنواں چکے ہیں۔ اگر آئندہ کچھ سالوں تک یہی صورتِ حال رہی تو ملک کے حالات اور زیادہ خراب ہونے کا اندیشہ ہے، میری مودی حکومت سے مودبانہ گزارش ہے کہ ملک کے حالات کو بہتر کرنے کے لئے سخت سے سخت قدم اٹھائے جائیں اور ملک کے تمام امن پسند لوگوں کو ذہنی سکون فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Muslims Need Self Accountability: 'موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کو محاسبے کی ضرورت'

Last Updated : May 18, 2022, 7:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.