ETV Bharat / state

تیندوے کے حملے میں کمسن بچی ہلاک - بچی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ایک کمسن لڑکی پر تیندوے نے حملہ کیا اور بچی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

تیندوے کے حملے میں کمسن بچی ہلاک
تیندوے کے حملے میں کمسن بچی ہلاک
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 3:26 PM IST

Updated : Jun 9, 2020, 8:03 PM IST

اطلاعات کے مطابق دھوبیان پور گاؤں میں ایک آٹھ سالہ بچی پر تیندوے نے حملے کیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر (ڈی ایف او) جی پی سنگھ نے کہا کہ یہ واقع پیر کی رات کٹرنیا گھات وائلڈ لائف سینکچری کے قریب پیش آیا جب بچی اپنے گھر کے باہر تھی اور تیندوے نے اس پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تیندوے نے بچی کو جنگل کے علاقے میں لے جانے کی کوشش کی جس کے بعد گاؤں کے لوگ باہر آئے اور چیخنے چلانے لگے۔ چیخ و پکار سن کر تیندوے نے لڑکی کو چھوڑ کر جنگل کی راہ لی لیکن اس دوران بچی کافی زخمی ہوچکی تھیجسکی وجہ سے اسکی موت واقع ہوئی۔ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی۔

سنگھ نے کہا کہ گاؤں کے لوگوں کو شام کے وقت باہر نہ جانے سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

جنگل کے نزدیک ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں مقامی آبادی اور جنگلی جانوروں کے درمیان اکثر مڈبھیڑ ہوتی ہے جسکے نتیجے میں کئی افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

Last Updated : Jun 9, 2020, 8:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.