ETV Bharat / state

Syed Rabey Hasani Nadvi Demise مولانا سید رابع حسنی ندوی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 12:30 PM IST

جمعیت علماء ہند ضلع مظفرنگر، اردو ڈیولپمینٹ آرگنائزیشن اور ادارہ تنویر ادب نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر حضرت مولانا سید رابع حسنی ندوی کے انتقال پر نہایت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مولانا سید رابع حسنی ندوی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

مظفرنگر: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر حضرت مولانا سید رابع حسنی ندوی کے انتقال پر جمعیت علماء ضلع مظفرنگر، اردو ڈیولپمینٹ آرگنائزیشن اور ادارہ تنویر ادب نے نہایت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مولانا کے انتقال کو ملت اسلامیہ کا بڑا خسارہ قرار دیا۔ ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعیت علماء ضلع مظفرنگر، اردو ڈیولپمینٹ آرگنائزیشن اور ادارہ تنویر ادب نے عالمی شہرت یافتہ عالم دین، عظیم مفکر، عربی و اردو ادب کے ماہر، دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظم اعلیٰ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر حضرت مولانا سید رابع حسنی ندوی کے سانحۂ ارتحال پر نہایت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اردو ڈیولپمینٹ آرگنائزیشن مظفر نگر کے صدر کلیم تیاگی نے ان کے انتقال کو ملت اسلامیہ کا بڑا خسارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت کے انتقال کے بعد جو خلا پیدا ہوا ہے۔ حالیہ برسوں میں اس کو پر کرنا ناممکن ہے۔ وہ ایک عظیم الشان شخصیت کے مالک تھے۔ ان کا فیض صرف ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ برصغیر، عالم عرب اور یوروپی ممالک تک جاری تھا. وہ اپنے آپ میں ایک عہد تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛Rabey Hasani Nadwi Death مولانا سید رابع حسنی ندوی کے انتقال سے عالم اسلام سو گوار

اردو ہفت روزہ تنویر ادب کے مدیر ڈاکٹر تنویر گوہر نے کہا کہ مولانا کے انتقال سے ہم سبھی رنجیدہ اور سوگوار ہیں۔ وہ ایک بڑے ادیب تھے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے انتقال کے بعد جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنا فی الحال ناممکن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.