ETV Bharat / state

بنارس: مہاجر مزدوروں کے نقل مکانی کا سلسلہ بدستور جاری

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 5:04 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر مزدور اور غریب طبقے پر پڑا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان لاک ون میں اب تک مزدوروں کے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ بنارس کے راج گھاٹ علاقے میں مزدوروں کا ایک جتھا پٹنہ سے بنارس پیدل چلتے ہوئے ملا، جو الہ آباد تک جائے گا۔

مہاجر مزدور
مہاجر مزدور

مزدوروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چار دن سے انہیں کھانے کے لیے کھانا میسر نہیں ہوا، بھوکے ہیں پانی کے سہارے سینکڑوں کلومیٹر پیدل چلے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

مزدوروں کے لیے حکومت کے ذریعے جاری کردہ سہولت کے بارے میں سوال کرنے پر بتایا کی ناخواندگی کی وجہ سے ٹرین کا سفر کرنا مشکل ہے اور بس کی سہولیات کافی محدود ہے یہی وجہ ہے کہ سینکڑوں کلو میٹر پیدل چلنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اتر پردیش حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ کروڑوں مزدوروں کے بینک اکاؤنٹ میں 1000 روپے بھیجا گیا ہے، لیکن پیدل چلنے والے ان مزدوروں سے جب حقیقت حال دریافت کیا تو انہوں نے حکومت کے ذریعے ملنے والے پیسے کی بارے میں انکار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومتی امداد کچھ بھی نہیں پہنچی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.