ریاست اتر پردیش کے غازی پور میں اتوار کے روز اورئیا میں ہوئے سڑک حادثے کے بعد غیر مقامی مزدوروں کی ایک بڑی تعداد دہلی۔ اترپردیش بارڈر کے قریب جمع ہو گئی ہے۔ یہ تارکین وطن مزدور اپنے وطن کی طرف پیدل ہی سفر کر رہے تھے۔
اترپردیش پولیس کے سب انسپکٹر پرچنڈ تیاگی نے اس معاملے پر کہا کہ 'یہاں دہلی یوپی بارڈر پر غازی پور میں تارکین وطن مزدوروں کا ایک بڑا ہجوم ہو گیا ہے۔ ہم ان سے ٹرین یا بس لینے کو کہہ رہے ہیں کیوکہ کسی درست پاس کے بغیر کسی بھی شخص کو ریاست میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ مزدوروں کو ٹرین یا بس سے جانے کو کہا گیا تھا۔'
اس سے قبل 16 مئی کو اتر پردیش کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لا اینڈ آرڈر پی وی راماساستری نے کہا تھا کہ' تمام ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تارکین وطن مزدوروں کے لئے بسوں کا انتظام کریں جو اپنے آبائی مقامات پر پیدل جاتے ہوئے نظر آئیں۔'
واضح رہے کہ اورئیا میں ہفتے کی صبح ایک ٹرک حادثے میں24 مسافر مزدور ہلاک ہو گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔