پولیس کو پستہ قد شخص نے بتایا کہ اس کا قد صرف 2 فٹ ہے جس کی وجہ سے اس کی شادی نہیں ہوپارہی ہے جبکہ ارکان خاندان بھی اس کی شادی کےلیے فکرمند نہیں ہے۔ شادی نہ ہونے کی وجہ سے دلبرداشتہ پستہ قد شخص نے بالآخر خواتین پولیس اسٹیشن پہنچ کر شادی کروانے کا مطالبہ کرنے لگا۔
اطلاعات کے مطابق کیرانہ کا رہائشی 26 سالہ نوجوان محمد عظیم کا قد صرف 2 فٹ ہونے کی وجہ سے اس سے کوئی شادی کرنے کےلیے تیار نہیں ہے۔ محمد عظیم گذشتہ کئی مہینوں سے شادی کو لے کر بہت پریشان ہے۔
اس سے قبل بھی وہ اپنی شادی کےلیے پولیس اور انتظامیہ کے متعدد عہدیداروں سے ملکر فریاد کرچکا ہے۔ آج بھی عظیم نے شاملی خواتین پولیس اسٹیشن پہنچ کر شادی کرانے کی درخواست کی۔ عظیم کا کہنا ہے کہ اس نے کئی مرتبہ خواتین تھانے اور ایس ڈی ایم و تھانہ انچارج سے شادی کروانے کی گوہار لگائی ہےلیکن اب تک اسے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔
عظیم، مزدوری کا کام کرتا ہے۔ ارکان خاندان کی جانب سے شادی کرانے کو لیکر عدم دلچسپی کے بعد اس نے کئی مرتبہ اعلیٰ عہدیداروں کو خط لکھ کر شادی کروانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔