اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے رانی گنج تھانے ایک شخص نے ادھیڑ عمر کے آدمی کا پھاوڑے سے قتل کردیا۔ اس قتل کے بعد تھانے میں ہنگامہ بپا ہوگیا۔
حادثے کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ نے تین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس معاملے میں غفلت برتا ہے۔
وہیں معاملے کی جانچ اے ایس پی کو دی گئی ہے۔ بتا دیں کہ تھانے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام مٹھائی لال ہے۔ وہ تھانے میں بند تھا۔ وہیں قاتل کا دماغی توازن صحیح نہ ہونا بتایا گیا ہے۔ جمعہ کی شب پولیس نے قاتل کو پکڑ کر تھانے میں بٹھایا تھا۔