ETV Bharat / state

Mercedes Crashed بے قابو مرسڈیز ڈیوائیڈر سے ٹکرائی، کمپنی کا منیجر زندہ جل کر ہلاک - کمپنی کے منیجر کی زندہ جل کر موت

نوئیڈا کے فیز 2 تھانہ علاقے کے تحت ایک کمپنی کے منیجر کی مرسڈیز کار میں حادثے کے بعد آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں مرسڈیز کار ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے بعد کار خود بخود لاک ہو گئی جس کی وجہ سے کار ڈرائیور گاڑی سے باہر نہیں نکل سکا اور زندہ ہی تڑپ کر دم توڑ گیا۔Mercedes Crashed Into A Divider And A Tree

بے قابو مرسڈیز ڈیوائڈر اور درخت سے ٹکرائی،کمپنی کے منیجر کی زندہ جل کر موت

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 1:59 AM IST

نوئیڈا:اترپردیش کے نوئیڈا کے فیز 2 تھانہ علاقے کے تحت ایک کمپنی کے منیجر کی مرسڈیز کار میں حادثے کے بعد آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں مرسڈیز کار ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے بعد کار خود بخود لاک ہو گئی جس کی وجہ سے کار ڈرائیور گاڑی سے باہر نہیں نکل سکا اور زندہ ہی تڑپ کر دم توڑ گیا۔ وسطی (سنٹرل) نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی وشال پانڈے نے بتایا کہ دہلی کے سیکٹر 9 روہنی کا رہنے والا انوج شیراوت نوئیڈا میں واقع ٹریکٹر جے سی بی بنانے والی کمپنی میں کام کرتا تھا۔ انوج کمپنی میں مینیجر کے طور پر تعینات تھے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ انوج شیراوت رات اپنی مرسڈیز کار لے کر جا رہے تھے۔ ان کی گاڑی فیس ٹو تھانہ کے سیکٹر 96 میں پہلے ڈیوائیڈر پر چڑھی اور پھر درخت سے ٹکرا گئی۔ اس واقعے میں ان کی گاڑی خود بخود لاک ہو گئی اور آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں انوج شیراوت زندہ جل گئے تھے۔ درخت سے ٹکرانے کے بعد گاڑی کے بونٹ سے آگ لگ گئی اور پھر پوری گاڑی تیز رفتاری سے جل کر خاکستر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:Free Medical Camp In Kanpur کانپور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

وشال پانڈے کے مطابق ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ گاڑی کی رفتار کافی تیز تھی ،اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مرسڈیز جس درخت سے ٹکرائی تھی وہ درخت زمین سے اکھڑ گیا ۔کار میں آگ اس قدرتیزی سے لگی کہ ڈرائیور کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ ملا اور وہ کنکال میں تبدیل ہوگیا۔کار کے نمبر کی بنیاد پر مرنے والے کی شناخت ہوئی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.