ETV Bharat / state

بارہ بنکی: منڈی یوزرس فیس کے خلاف تاجر، ڈی ایم کو دیا میمورنڈم - اتر پردیش ادیوگ ویاپار پرتیندھی منڈل

مرکزی حکومت کی جانب سے منڈی فیس معاف کئے جانے کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے منڈی قانون میں ترمیم کئے جانے کی مخالفت شروع ہو گئی ہے۔

Memorandum to dm, trader against market user fee
بارہ بنکی: منڈی یوزرس فیس کے خلاف تاجر، ڈی ایم کو دیا میمورنڈم
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 2:26 PM IST

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں تاجروں کی تنظیم اتر پردیش ادیوگ ویاپار پرتیندھی منڈل نے منڈی قانون میں ترمیم کئے جانے کی مخالفت میں سنیچر کو وزیراعلیٰ کو مخاطب میمورنڈم دیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بازاروں کا روسٹر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بارہ بنکی: منڈی یوزرس فیس کے خلاف تاجر، ڈی ایم کو دیا میمورنڈم

غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے کچھ روز قبل منڈی فیس ختم کر دی ہے۔ تاجر اس فیصلے سے خوش ہیں اور اس کے لئے انہوں نے وزیراعظم کی تعریف بھی کی ہے، لیکن ریاستی حکومت کے منڈی قانون میں ترمیم سے وہ مطمئن نہیں ہیں۔

اس کے تحت منڈی کے اندر 2 فیصد فیس اور 1 فیصدی یوزر چارج دینا ہے جبکہ منڈی کے باہر کوئی فیس نہیں ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے اس نظام کو ایک ملک ایک ٹیکس کی ہی طرح ہونا چاہئے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اس سے قیمتوں میں اضافہ ہوگا، ساتھ ہی کسانوں کو بھی رعایت ہوگی کہ وہ جہاں چاہیں اپنی اشیا فروخت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ کو مشورہ دیا ہے کہ اس کے لئے وہ تاجروں کی ایسوسی ایشن تشکیل کرکے منڈی میں کام کاج کے لئے رقم لے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ تاجروں نے ڈی ایم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بازاروں کے لئے جاری روسٹر ختم کر دیں کیونکہ بڑی تعداد میں تاجر غیر قانونی طور سے دکانیں مجبوری میں کھول رہے ہیں اسلئے روسٹر ختم کر دیا جائے تاکہ تاجر غیر قانونی کام نہ کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.