دونوں تہوار کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے جمعیت علماء ہند میرٹھ کے ایک وفد نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا۔ شہر میں بجلی پانی اور صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی بات کہی۔ Jamiat Ulema about Shab e Barat and Holy
گذشتہ سال شب برات اور ہولی کا تہوار کورونا کے سبب لاک ڈاؤن میں محدود دائرے میں ہی منایا گیا تھا۔ ملک کے ساتھ میرٹھ میں بھی 18 مارچ کو ہولی اور شب برات ایک ساتھ ہونے پر جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو پیش کیا گیا، جس کے تحت اس دن شہر میں بجلی پانی کے انتظام کے علاوہ شہر میں صفائی انتظامات کو بھی بہتر بنانے کی بات کہی گئی۔ اس کے ساتھ ہی جمیعت کے اراکین نے مسلمانوں سے اس دن عبادت کرنے کے ساتھ آتش بازی نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔
Peace Committee Meeting: ہولی و شب برأت کے پیش نظر امن کمیٹی کا اجلاس
اس دن جمعہ ہونے اور ہولی کے تہوار کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں سے اپنے علاقوں کی مساجد میں ہی نماز پڑھنے کی اپیل کی گئی۔
اسلام میں شب برات جیسے خاص دنوں کی عبادتوں کی فضیلت ثواب حاصل کرنے اور بہتر اعمال کرنے سے ہے نہ کہ اس دن تہوار کے طور پر منائے جانے سے ہے۔
ضروری ہے کہ اس دن کی اہمیت کو سمجھیں اور علماء کرام کی اپیل پر عمل کریں تاکہ شب برات اور ہولی کے تہوار کو پر سکون طریقے سے منایا جا سکے۔