ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں مسلم کمیٹی نے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کا مطالبہ کیا گیا ۔
امروہہ کے صدر بلدیہ ششی جین کی رہائش گاہ پر مسلم کمیٹی کے صدر نسیم خان کی سربراہی میں مسلم کمیٹی کے عہدیداران پہنچے اور انہوں نے صدر بلدیہ کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے انتظامات کیے جائیں۔ اور شہر میں دوا کا چھڑکاؤ کیا جائے۔
جس کے بعد صدر بلدیہ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پہلے کی طرح اس تہوار پر مسلمانوں کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے اور صفائی کے خصوصی انتظامات کریں گے۔