یہ میمورنڈم نوئیڈا شہر کے ریہڑی،فٹ پاتھ کے دکانداروں نے سی آئی ٹی یو کی قیادت میں اسٹریٹ فروشوں کی غیرقانونی وصولی کے خلاف تھا۔
میمورنڈم پیش کرنے والوں نے پولیس اہکار پر الزام لگایا ہے کہ ان کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے ہفتہ میں پیسہ وصولی جاتا ہے۔نیز پولیس اہلکار پر ہراساں کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔
فٹ پاتھ کے دکانداروں نے اپنے میمورنڈم کی کاپی ضلع مجسٹریٹ ، ایس ایس پی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، نوئیڈا اتھارٹی اور۔ ایڈوکیٹ پنکج سنگھ وغیرہ کو دینے کے ساتھ ساتھ ریاست کے وزیراعلیٰ کو بھی بھیجی ہے۔
اس میمورنڈم میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک نوئیڈا اتھارٹی کی تشکیل کردہ میونسپل روڈ وینڈنگ کمیٹی رجسٹریشن لائسنس وغیرہ مکمل کرنے کے بعد اسٹریٹ فروشوں کے تمام سروے کرنےتک جگہ فراہم نہیں کراتی ہے۔
اس وقت تک اسٹریٹ فروشوں کو نہ ہٹایا جائے اور انھیں پہلے سے طے شدہ جگہ پر روز گارکرنے سے نہ روکا جائے۔
اتھارٹی کی جانب سے اس حوالے سے پولیس اور اتھارٹی کے ملازمین اور تمام تھانوں کو ہدایات جاری کی جائیں۔پ
ولیس چوکی انچارج سیکٹر 27 نوئیڈا ، انچارج سوربھ یادو کو معطل کیا جائے اور اٹابازار کے دکانداروں کی شکایت پر کارروائی کی جائے۔
اسی طرح پولیس اسٹیشن 20 کے تحت میٹرو سٹی سنٹر میں چوکی انچارج مکیش یادو ، نوئیڈا کے داروغہ بپن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اور مختلف سیکٹرز میں اتھارٹی کے اہلکاروں کی غیرقانونی بازیابی کی وجہ سے اسٹریٹ فروشوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور پولیس اور اتھارٹی کے اہلکاروں نے اسٹریٹ فروشوں کا جوسامان چھین لیا ہے اس کو واپس دلانے کی بھی کوشش کی جائے۔
دکانداروں نے اس موقع پر انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ان کے مسائل حل نہ ہوئے اور ہراساں ہونے سے باز نہ آئے تو وہ دوبارہ ہڑتال کریں گے۔