ETV Bharat / state

'مُلک کے مسلمان اور ماب لنچنگ' پر تبادلہ خیال - BAREILLY

بریلی میں 'آل انڈیا اتحاد ملت کونسل' کے عہدیداران اور کارکنان نے کچہری میں واقع دفتر پر 'مُلک کے مسلمان اور ماب لنچنگ' عنوان پر میٹنگ کر ملک میں ہو رہے مسلسل ماب لنچنگ کی وارداتوں کی پر زور طریقے سے مذمت کی۔

میمورنڈم
author img

By

Published : Jun 27, 2019, 5:25 PM IST

اس دوران انہوں نے تمام نام نہاد سیکولر پارٹیوں پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی پر ملک کی سیکولر پارٹیاں خاموش کیوں رہتی ہیں؟

آل انڈیا اتحاد ملت کونسل کی اس میٹینگ میں جھارکھنڈ میں ہجومی تشد کا شکار ہوئے مسلم نوجوان تبریز کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

میمورنڈم
میمورنڈم

عہدیداران اور کارکنان کی اس میٹنگ میں کونسل کے قومی ترجمان ڈاکٹر نفیس احمد خاں نے کہا کہ مرکز میں وزیراعظم نریندر مودی کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد یہ امید جاگی تھی کہ اس حکومت میں مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے بہتر کام ہونگے اور مسلمانوں کے خلاف نفرت اور شدت کی ذہنیت میں کچھ کمی آئیگی تا ہم اب تک ایسا ہوتا نہیں دکھ رہا ہے۔

مسٹر خاں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا 'سب کا ساتھ، سبکا وکاس اور سبکا وشواس' محض ایک 'جملہ' ہے۔ ملک میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور نفرت کی کھائی کم ہونے کے بجائے اور گہری ہو گئی ہے۔ مُلک کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف دہشت گردانہ ماحول تیار کرکے معاشرے کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو ملک کے جمہوری نظام کے حق میں بلکل نہیں ہے۔

مُلک کے مسلمان اور ماب لنچنگ

کونسل کے عہدیداران نے نام نہاد سیکولر پارٹیوں کے رہنماؤں کی رویے پر بھی افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں مسلم ووٹوں پر سیاست کرنے اور اقتدار حاصل کرنے والی سیاسی جماعتیں سماجوادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، کانگریس اور دیگر پارٹیاں کیوں خاموش ہیں؟

ان سبھی سیاسی جماعتوں کو صرف مسلمانوں کے ووٹ سے مطلب ہے اور اُس کے بعد مسلمانوں کے جانی مالی تحفظ، سماجی حالت اور معاشی حالات سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

کونسل کے ضلع صدر ندیم خان مینو نے بھی اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مسلمان وفادار ہے، وہ ملک سے محبت کرتا ہے۔ مرکزی حکومت ٹی وی اور میڈیا میں مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کی بات ضرور کرتی ہے، لیکن اُس کے کہنے اور کرنے میں بہت فرق ہے۔

اس دوران کونسل کی میٹنگ میں تیار کردہ میمورنڈم میں وزیراعظم کو خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت 'ماب لنچنگ' کے خلاف سخت قانون بنائے اور شر پسندوں کی ہجوم کے شرمناک تشدد کو روکنے کے لیئے ایماندارانہ اور غیر جانبدارانہ اقدامات کرے۔

Intro:بریلی میں آل انڈیا اتحاد ملت کونسل کے عہدیداران اور کارکنان نے کچہری واقع دفتر پر 'مُلک کے مسلمان اور مآب منچنگ' عنوان پر منعقدہ ایک میٹنگ میں ماب لنچنگ کی وارداتوں کی زور طریقہ سے مزمت کی. انہوں نے تمام نام نہاد سیکولر پارٹیوں پر بھی طنز کیا کہ مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی پر ہمارے ووٹ لینے والی پارٹیاں کیوں خاموش رہتی ہیں.

Body:بریلی میں آل انڈیا اتحاد ملت کونسل نے جھارکھنڈ میں ہجومی تشد کا شکار ہوئے مسلم نوجوان کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا. کچہری واقع پارٹی دفتر پر منعقدہ عہدیداران اور کارکنان کی ایک میٹنگ میں کونسل کے قومی ترجمان ڈاکٹر نفیس احمد خاں نے کہا کہ مرکز میں وزیراعظم نریندر مودی کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد یہ امید جگی تھی کہ اس حکومت میں مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیئے بہتر کام ہونگے. اور مسلمانوں کے خلاف نفرت اور شدت کی ذہنیت میں کچھ کمی آئیگی.

ڈاکٹر نفیس احمد خاں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا 'سبکا ساتھ، سبکا وکاس اور سبکا وشواس' محض ایک جملہ ہے. مسلمانوں کے خلاف تشدد اور نفرت کی کھائی کم ہونے کے بجائے اور گہری ہو گئ ہے. مُلک کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے. مسلم سماج کے خلاف دہشت گردانہ ماحول تیار کرکے ہر معاشرے پر کمزور کرنے کی سازش ہے. یہ ملک کے جمہوری نظام کے حق میں نہیں ہے.

کونسل کے عہدیداران نے نام نہاد سیکولر پارٹیوں کے رہنماؤں کی کارکردگی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں مسلم ووٹوں پر سیاست کرنے اور اقتدار حاصل کرنے والی سیاسی جماعت سماجوادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، کانگریس اور دیگر پارٹیاں کیوں خاموش ہیں؟ ان سیاسی جماعتوں کو صرف مسلمانوں کے ووٹ سے مطلب ہے اور اُس کے بعد مسلمانوں کے جانی مالی تحفظ، سماجی حالت اور معاشی حالات سے کچھ لینا دینا نہیں ہے.

کونسل کے ضلع صدر ندیم خان مینو نے کہا کہ ملک کا مسلمان ملک کا وفادار ہے، وہ ملک سے محبت کرتا ہے، وہ غدار نہی. مرکزی حکومت ٹی وی اور میڈیا میں مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کی بات ضرور کرتی ہے، لیکن اُس کے کہنے اور کرنے میں بہت فرق ہے. کونسل کی میٹنگ میں تیار کردہ میمورنڈم میں وزیراعظم کو خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت 'ماب لنچنگ' کے خلاف سخت قانون بنائے اور شر پسند ہجوم کے شرمناک تشدد کو روکنے کے لیئے ایماندارانہ اقدامات کرے.

بائٹ 01.... ڈاکٹر نفیس احمد خاں، قومی ترجمان، آل انڈیا اتحاد ملت کونسل

Conclusion:مستفیض علی خان
ای ٹی وی بھارت
بریلی

+919897531980
+919319447700
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.