ETV Bharat / state

رکن پارلیمان ریتا بہو گنا جوشی کورونا متاثر - یوگی حکومت کے 13وزراء کورونا کی زد میں

سوشل میڈیا پر توقع سے کم مستعد رہنے کے باوجود یوگی حکومت کی سابق کابینی وزیر ریتا بہوگنا جوشی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے آگاہ کرتی رہی ہیں۔

رکن پارلیمان ریتا بہو گنا جوشی کورونا متاثر

author img

By

Published : Sep 3, 2020, 4:38 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمان ریتا بہوگنا جوشی کووڈ 19 کی زد میں آگئی ہیں۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے اپنا کووڈ ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ میں ان کے اندر کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ محترمہ جوشی کو جمعرات کو لکھنؤ کے پی جی آئی میں داخل کرایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر توقع سے کم مستعد رہنے کے باوجود یوگی حکومت کی سابق کابینی وزیر محترمہ جوشی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے آگاہ کرتی رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ان لاک نظام نافذ ہونے کے بعد اترپردیش میں کووڈ 19 کا اثر تیزی سے بڑھا ہے اور یوگی حکومت کے 13وزراء کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.