اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے لوہیا بازار کے جامع مسجد میں واقع شاہ اسلامک لائبریری میں محفل ذکر نبی ﷺ منعقد ہوئی۔ اس پروگرام میں دیوبندی، بریلوی مکتب فکر کے حضرات اور اور اہل تشیع نے شرکت کی۔
مظفر نگر: شاہ اسلامک لائبریری میں محفل ذکر نبی منعقد اس پروگرام سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے لائبریری کے بانی مولانا خالد بشیر قاسمی نے بتایا کہ شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری میں محفل ذکر نبی ﷺ کا انعقاد ہوا ہے۔ رمضان المبارک کا زمانہ قریب ہے اور یہ مہینہ ایام عبادت اور ذکر کا مہینہ ہوتا ہے۔ اسی کے پیش نظر یہاں محفل نعت منعقد ہوئی ہے۔ اس میں ایک پیغام یہ دیا گیا کہ اتحاد بین المسلمین اس وقت امت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ لہذا یہاں پر دیوبندی مکتب فکر کے حضرات، اہل تشیع اور بریلوی مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کر کے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہاں متحد ہو کر پیغام انسانیت، پیغام اتحاد اور پیغام دین کو عام کرنے کا کام کیا گیا ہے۔ آج اس طرح کے پروگرام کی شروعات کی گئی ہے۔ شعبان کے مہینے اور رمضان المبارک کے مہینے میں بھی اسی طرح کے مختلف پروگرام ہوتے رہیں گے۔