ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں عیدالاضحی کے تعلق سے ضلع پنچایت آڈیٹوریم میں ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی کی سربراہی میں مسلم رہنماؤں، علماء کرام کے درمیان عیدالاضحی کے تعلق سے ایک جائزہ میٹنگ ہوئی۔
اس دوران صفائی ستھرائی، بجلی، پانی کے نظام اور جانوروں کی قربانی کو لے کر بات چیت ہوئی۔ اس دوران مسلم رہنماؤں اور علماء کرام نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ انتظامیہ ایک ایسا ماحول بنائے کہ مسلمان اپنا تہوار منا سکیں۔
'قربانی کے بدلے صدقہ نہیں دیا جاسکتا'
ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے اور ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے تمام باتوں کو غور سے سنا اور افسران کو ضروری ہدایت بھی دی۔
اس دوران کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جو بھی گائڈ لائن ملے گی اس پر ہی عمل کیا جائے گا۔
اس دوران مسلم رہنماؤں کا پولیس انتظامیہ نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کی مکمل پیروی کریں۔
اس جائزہ میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے، ایس ایس پی ابھیشیک یادو، اے ڈی ایم امت کمار، سی ڈی او آلوک یادو، ایس پی سٹی ستپال اینٹل سمیت تمام حلقوں کے سی او، ایس ڈی ایم، تھانہ انچارج میونسپل ایڈمنسٹریشن، محکمہ بجلی کے افسران بھی موجود تھے۔