نوئیڈا اسمبلی حلقہ 61 کے بزنس سیل کے ضلع صدر ابھیشیک جین کا مہانگر کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل کے چیرمین محمد گڈو کے دفتر میں استقبال کیا گیا اور انتخاب UP Poll 2022 پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی بزنس سیل کے ضلع صدر ابھیشیک جین نے کہاکہ سنہ 2022 میں کانگریس پرینکا گاندھی کی قیادت میں مضبوطی کے ساتھ میدان میں اترے گی اور پرینکا گاندھی کی قیادت میں حکومت بھی بنائے گی۔
سابق صدر شہاب الدین نے کہاکہ پرینکا گاندھی اور کانگریس کے مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ پرینکا گاندھی عوام کی پہلی پسند ہیں۔'
مہانگر کانگریس کمیٹی کے اقلیتی چیرمین محمد گڈو نے کہاکہ اقلیتی سماج خاص کر مسلم طبقہ کانگریس کے ساتھ ہے اور کانگریس کی حکومت بن رہی ہے۔ دن بدن لوگوں کانگریس public join congress سے جوڑ رہے ہیں۔
اس موقع پر احمد، پوجا گپتا، ندیم، ببلو، گلزار، پرویز، لیاقت چودھری، انجار، پرینکا، مونیکا، جیوتی پال و دیگر موجود تھے۔
مزید پڑھیں: