ETV Bharat / state

Muslim Organizations Meeting in Lucknow سرکردہ تنظیموں کا لکھنو میں اہم پروگرام، ملک میں امن و انصاف پر ہوگی بات چیت - اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو کے قیصر باغ

جماعت اسلامی ہند کے رکن شوری مجتبی فاروق نے کہا کہ ملک کے حالات کے پیش نظر یہ تیسرا پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں صرف یکساں سول کوڈ پر بات چیت نہیں ہوگی اور نہ ہی خالص مسلمانوں کے مسائل پر پروگرام ہورہا ہے۔ Meeting of Muslim Organizations will be held in Lucknow to discuss peace and justice in country

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 3:16 PM IST

Updated : Aug 27, 2023, 7:01 AM IST

سرکردہ تنظیموں کی لکھنو میں اہم پروگرام، ملک میں امن و انصاف پر ہوگی بات چیت

لکھنؤ: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو کے قیصر باغ علاقے میں واقع گاندھی بھون میں امن انصاف مہم عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد 27 اگست کو ہورہا ہے جس میں جمیعت اہل حدیث ، جماعت اسلامی، جمعیۃ العلما ہند، ال انڈیا ملی کونسل اور امارت شرعیہ بہار اڑیسہ و جھارکھنڈ کے اشتراک سے پروگرام ہوگا اس کے علاوہ کئی سرکردہ تنظیمیں بھی شامل ہوں گی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے رکن شوری مجتبی فاروق نے کہا کہ ملک کے حالات کے پیش نظر یہ تیسرا پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں صرف یکساں سول کوڈ پر بات چیت نہیں ہوگی اور نہ ہی خالص مسلمانوں کے مسائل پر پروگرام ہورہا ہے بلکہ ملک میں امن انصاف کی فضا کیسے ہموار کی جائے اس پر بات چیت ہوگی اس ضمن میں ہو سی سی پر بھی بات ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا ملک یو سی سی کا نفاذ ممکن ہی نہیں ہے کیوں کہ یہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ملک میں اباد تمام طبقات کے لیے لحہ فکریہ ہے۔
مولانا طاہر مدنی نے کہا کہ آج ہمارا ملک ایک سنگین صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، سیاسی انارکی، فرقہ وارانہ دشمنی، تشدد، عدم برداشت، باہمی عدم اعتماد، غلط فہمیاں، تباہ حال سماجی ڈھانچہ، تعصب، نفرت انگیزی اور زہریلا ماحول ملک کو داغدار کر رہا ہے۔ ملک کی سرکردہ ملی تنظیموں کی جانب سے جاری "امن اور انصاف" مہم کے ذریعہ، امن پسند ہم وطنوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ امن، مساوات، ہم آہنگی، رواداری اور انسانیت کو قائم کریں اور ملک ہندوستان کو پرامن، محفوظ ، خوشحال اور انصاف پسند ملک بنائیں۔
امن و انصاف کانفرنس کی صدارت مولانااصغر علی امام مہدی سلفی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کریں گے۔ کلیدی مقررین کے طور پر مولانا سید محمود مدنی صدر جمعیت علماء ہند، سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند، مولانا احمد ولی فیصل رحمانی امیر شریعت بہار، اڑیسہ، ملک معتصم خان نائب امیر جماعت اسلامی ہند، مجتبیٰ فاروق رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند ، مولانا یٰسین علی عثمانی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل، ڈاکٹر عبدالعزیز مبارکپوری نائب امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث، مشرقی یوپی، بی ڈی نقوی سابق جج لکھنؤ، مولانا انیس الرحمان قاسمی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل، مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی ناظر عام دارالعلوم ندوۃ العلماء، مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عید گاہ لکھنؤ، مولانا سید سیف عباس نقوی صدر شیعہ مرکزی چاند کمیٹی لکھنؤ، پروفیسر روی کانت لکھنؤ یونیورسٹی، گیانی سکھدیو سنگھ گرودوارا ناکا ہنڈولا لکھنؤ، بھکشو سمن رتن بدھسٹ مذہبی رہنما لکھنؤ، ڈونالڈ ڈسوزا کیتھڈرل چرچ لکھنؤ، سندیپ پانڈے معروف سماجی کارکن خطاب فرمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Dr Surya Kant ندوۃ العلماء میں ڈاکٹر سوریہ کانت کا دورہ، مدرسے کا نظام دیکھ کر حیران و ششدر

کانفرنس کے کنوینر مولانا شہاب الدین مدنی نے بتایا کہ کانفرنس میں خواتین کے بیٹھنے کا بھی انتظام ہوگا۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بلالحاظ مذہب و ملت شرکت کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Aug 27, 2023, 7:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.