ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد امبیڈکر پارک میں بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان اور عہدے داران نے ایک میٹنگ کی ، اس دوران کاشتکاروں نے اپنی اپنی بات کو رکھتے ہوئے کہا کہ اب دھان سینٹروں پر دھان کی خرید و فروخت کی جارہی ہے، لیکن اس دوران کاشتکاروں کو پریشان کیا جارہا ہے
گیلا اور چھوٹا دھان مرکز پر نہیں لیا جا رہا ضلع بھر میں بند پڑے دھان سینٹروں کو کھولے جانے کی مانگ کرتے ہوئے کسانوں نے کہا کہ 'کسانوں کی پریشانیاں ضلع انتظامیہ جلد از جلد حل کرے، ضلع بھر میں 57 سینٹروں پر دھان کی خرید کی جا رہی ہے۔
بھارتیہ کسان یونین کے صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر چرن سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 'ہمارا یہ احتجاج کسانوں کے لیے لائے گئے بل کے خلاف ہے جب حکومت اقتدار میں آتی ہے تو کسانوں کے لئے بڑے بڑے وعدے کئے جاتے ہیں اور بعد میں حکومت ان وعدوں سے انکار کر جاتی ہے۔
کسانوں کے خلاف بل پاس کیے جانے سے کسانوں کے قرض معاف نہیں ہونگے بلکہ کسان قرض میں اور ڈوب جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'مہاراشٹر حکومت نے کسانوں کے قرض معاف کر دئیے لیکن بی جے پی حکومت اب کسانوں کے خلاف منصوبے بنا رہی ہے۔