ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں ضلع مجسٹریٹ سلوا کماری نے آکسیجن پلانٹ مالکان اور آکسیجن گیس فروشوں/ تاجروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں کورونا انفیکشن کے پیش نظر مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا اور ضروری ہدایات دی گئی۔
کلیکٹریٹ احاطہ میں منعقد اس میٹینگ میں آکسیجن پلانٹ مالکان اور آکسیجن گیس فروشوں/ تاجروں کو ہدایت دی گئی کہ ضرورت مند افراد کو کسی بھی حال میں آکسیجن فراہم کرایا جائے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک رجسٹر بنایا جائے، جس پر سلنڈر لے جانے والے کی ڈیٹیل موجود ہو، تاکہ آکسیجن کا اسٹاک کسی کے پاس نہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ طبی خدمات کے لئے آکسیجن گیس کی فراہمی کی جائے۔ ایسا نظام بنایا جائے کہ آکسیجن گیس لینے والے شخص کو پلانٹ پر نہ جانا پڑے بلکی تاجر سے ہی سلینڈر حاصل کرلے۔
اس میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ، اے ڈی ایم انتظامیہ، چیف میڈیکل آفیسر کے ساتھ ساتھ آکسیجن گیس پلانٹ اور ریفلنگ پلانٹ کے مالکان و تاجر سمیت دیگر افسران موجود رہے۔