مرادآباد کے مقامی زین العابدین نے گذشتہ دنوں ٹریڈ مل پر بارہ گھنٹے لگاتار 66.6 کلو میٹر دوڑ کر گنیز بک آف ریکارڈ Zainul Abedin's Treadmill Record بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 65 کلو میٹر کے ساتھ ایک امریکی کے نام تھا۔ Meet Zainul Abedin Who Ran 66 km in 12 hours on Treadmill
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران زین العابدین نے بتایا کہ کسی بھی کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے ہر روز اس کی پریکٹس کرنا بے حد ضروری ہے۔ کسی بھی ویڈیو گیم میں ریکارڈ بنانے کے لیے بار بار ہار کر بھی جیتا جا سکتا ہے، لیکن حقیقت میں کسی بھی ریکارڈ کو بنانے کے لئے لگاتار محنت کرنے کے ساتھ ساتھ کسی کو اپنا استاد بنانا بھی بہت ضروری ہے۔
زین العابدین نے آگے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو نشہ خوری سے دور رہنا چاہیے نشہ انسان کی زندگی کو برباد کردیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایمانداری اور محنت سے کئے گئے کام پر انسان کو ایک نہ ایک دن کامیابی ضرور حاصل ہوتی ہے، میں نے اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے بہت سی قربانیاں دی ہے اور لگاتار محنت کی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب زین العابدین نے کوئی ریکارڈ اپنے نام کیا ہو۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے اپنے نام کئی ریکارڈ درج کرائے ہیں۔
مراد آباد ایکسپریس کے نام سے مشہور زین العابدین Moradabad Express Zainul Abedin کے نام 730 کلومیٹر لمبی دوڑ لگانے کا ریکارڈ بھی ہے۔ 23 جولائی سال 2018 کو دلی سے آگرہ آگرہ سے جے پور ہوکر دلی تک دوڑ چکے ہیں۔ اس دوڑ کو انہوں نے سات دن 22 گھنٹے میں اپنی دوڑ کو پورا کیا تھا اس دوڑ کو لگائے جانے کا مقصد تیزاب متاثر خواتین کی طرف دنیا کو متوجہ کرنا تھا۔ اس کے علاوہ 120 کلومیٹر کی دوڑ راجستھان کے لونگی والا سے جیسلمیر بارڈر تک کارگل کے جنگجوؤں کے اعزاز میں لگا چکے ہیں۔ گوالیر میں 375 کلومیٹر کی خواتین کے اعزاز کے لیے دوڑ چکے ہیں۔