ETV Bharat / state

Meerut Vaccination:میرٹھ کا بنشی پورہ گاؤں 100 فیصد ویکسینیشن والا گاؤں بنا

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 12:31 AM IST

میرٹھ میں کورونا ویکسینیشن مہم میں سو فیصد ٹیکہ کاری کا ہدف حاصل کرنے والا میرٹھ منڈل کا پہلا گاؤں بنشی پورہ بنا۔ ویکسینیشن مہم کے تحت گاؤں کی پردھان شیبی رضوی نے اپنے گاؤں میں کورونا ویکسین کے تئیں عوام کو بیدار کرتے ہوئے اس کی اہمیت کو بتایا. میرٹھ کا بنشی پورہ گاؤں شیبی رضوی کی وجہ سے 100% ویکسینیشن والا گاؤں بنا

میرٹھ کا بنشی پورہ گاؤں 100 فیصد ویکسینیشن والا گاؤں بنا

میرٹھ کے دورالا بلاک کا بنشی پورہ گاؤں مسلم اکثریت کی ملی جلی آبادی والا گاؤں ہے۔ ویکسینیشن مہم کے تحت گاؤں کی پردھان شیبی رضوی نے اپنے گاؤں میں کورونا ویکسین کے تئیں عوام کو بیدار کرتے ہوئے اس کی اہمیت کو بتایا۔ جس کی وجہ سے ویکسین لگوانے کے معاملے میں گاؤں والوں نے ویکسینیشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آج ان کے گاؤں نے ویکسینیشن کرانے کے معاملے میں ضلع میں پہلا مقام حاصل کیا۔

کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت حکومت اور محکمہ صحت کی کوششوں کو کامیاب بنانے میں سب سے اہم کردار اس گاؤں کی پردھان شیبی رضوی کا رہا ہے، جو اب دوسروں کے لیے ایک مثال بن گئیں ہیں۔ حالانکہ ابتدائی مرحلے میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد بہت کم تھی، لیکن اس سال گرام پردھان کے الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد شيبی نے عہد کیا کہ گاؤں میں 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو ٹیکہ لگوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

میرٹھ کا بنشی پورہ گاؤں
میرٹھ کا بنشی پورہ گاؤں

گھر والوں اور گاؤں کے بزرگ افراد کی مدد اور مقامی میڈیکل اسٹاف کے تعاون سے پردھان شيبی نے کامیابی حاصل کی اور ان کا گاؤں بنشی پورہ میرٹھ منڈل کا پہلا سو فیصد ویکسینیشن والا گاؤں بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: ویکسینیشن میں غیر معمولی اضافہ

انہوں نے کورونا ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوام کو بیدار كرے بغیر یہ ہدف حاصل کیا۔ یہی وجہ ہے کہ شیبی جیسے ذمہ دار افراد اپنی زمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے نہ صرف اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی نظیر پیش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.