ETV Bharat / state

میرٹھ: کووڈ 19 کا اثر، اسپورٹس صنعت بدحالی کا شکار

اقتصادی مندی کے دور سے گزر رہی میرٹھ کی اسپورٹس انڈسٹری اب کورونا کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے اور یہ کوروبار تقریباً ٹھپ پڑا ہوا ہے۔

میرٹھ کی اسپورٹس انڈسٹری
میرٹھ کی اسپورٹس انڈسٹری
author img

By

Published : Mar 19, 2020, 8:48 PM IST

کھیلوں کے سامان کے لیے دنیا بھر میں مشہور میرٹھ اسپورٹس سامان کے ایکسپورٹ میں گزشتہ ایک ماہ میں 30 سے 60 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے اور کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ایکسپورٹ میں مزید گراوٹ کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میرٹھ کی اسپورٹس انڈسٹری، ویڈیو

مغربی اتر پردیش کا ضلع میرٹھ اسپورٹس انڈسٹری کا ایک بڑا مرکز ہے، کھیلوں میں استعمال ہونے والے تقریباً تمام طرح کے سامان یہاں تیار کیے جاتے ہیں، کرکٹ بیٹ میں بی ڈی ایم، ایس ایف، ایس جی اور ایس ایس جیسے برانڈز نے جہاں عالمی سطح پر خاص مقبولیت حاصل کی ہے وہیں ٹینس، بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس کے سامان بھی بڑے پیمانے پر تیار کئے جاتے ہیں۔

تین نسلوں سے اسپورٹس صنعت سے منسلک میرٹھ سے تعلق رکھنے والے روی شرما کا کہنا ہے کہ 'اقتصادی مندی کے دور میں میرٹھ کی اسپورٹس صنعت اتنا متاثر نہیں ہوئی جتنا کورونا وائرس کے بعد بند ہوئے ایکسپورٹ سے ہو رہی ہے۔

دنیا بھر میں کھیل کا سامان ایکسپورٹ کرنے والی میرٹھ کی اسپورٹس انڈسٹری میں کام بند تو نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کارخانے بند ہوئے ہیں لیکن بر آمدات میں کمی سے مارکیٹ میں مندی ہے۔

اس سے قبل ایکسپورٹ کے علاوہ ریٹیل میں بھی کھیل کا سامان خریدنے والوں کی کمی نہیں رہتی تھی لیکن اب لوکل مارکیٹ میں بھی سامان کم سپلائی ہو رہا ہے۔

اسپورٹس صنعت سے وابستہ کاروباری مانتے ہیں کہ کورونا کے عالمی خطرے کو دیکھتے ہوئے سرکار کا احتیاطی قدم اٹھایا جانا ضروری ہے لیکن حالات جلد بہتر نہ ہونے کی صورت میں کاروبار پر مزید اثر پڑنا لازمی ہے۔

کورونا وائرس کے خطرے سے خوفزدہ دنیا کے ممالک ابھی اس خطرے سے نمٹنے کی تدابیر کر رہے ہیں لیکن اگر حالات جلد معمول پر نہیں لوٹے تو کاروبار پر اس کا اثر پڑنا لازمی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.