میرٹھ کی سردار وللبھ بھائی پٹیل کرشی یونی ورسٹی میں ہائی ٹیک لائبریری کا افتتاح کرنے کے لیے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے میرٹھ دورے كو لیکر یونیورسٹی سطح پر سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
آئندہ کل یعنی 13 دسمبر كو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ میرٹھ میں جدید طریقے سے بنائی گئی لائبریری کے افتتاح کے علاوہ یونی ورسٹی کے دوسرے شعبہ کا بھی افتتاح کریں گے۔
مغربی اترپردیش کے ضلع میرٹھ کی کرشی یونیورسٹی صوبہ میں اپنا الگ مقام رکھتی ہے۔ حکومت کی جانب سے یونیورسٹی میں قریب 57 ہزار ورگ فٹ میں تیار کی گئی اس لائبریری میں جدید تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے۔ طالب علموں کی بڑی تعداد كو دیکھتے ہوئے ان کے بیٹھنے کا بھی خاص انتظام کیا گیا ہے۔
اس ہائی ٹیک لائبریری کے افتتاح کے لیے سی ایم یوگی اتوار كو میرٹھ پہنچ کر لائبریری کے علاوہ دوسرے شعبہ کا بھی افتتاح کریں گے۔
سی ایم یوگی اس درمیان کسانوں کے ساتھ ایک عام جلسے كو بھی خطاب کریں گے۔ وہیں دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ساتھ ہی جلسے میں عام عوام کے علاوہ کسانوں کی تعداد كو دیکھتے ہوئے سماجی دوری، ماسک اور سینی ٹائیزیشن کا بھی خاص انتظام کیا گیا ہے۔
سی ایم یوگی لائبریری کے افتتاح کے علاوہ ایک عام جلسے كو بھی خطاب کریں گے۔ قریب 03 گھنٹے تک یوپی کے وزیر اعلی میرٹھ میں رہیں گے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ وزیر اعلیٰ ہائی ٹیک لائبریری کے علاوہ میرٹھ کی عوام کے لیے کیا خاص اعلانات کرتے ہیں۔ اس پر بھی سبھی کی نگاہیں ہوں گی۔