ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے سبھارتی میڈیکل کالج میں کووڈ وارڈ میں ڈیوٹی کر رہے وارڈ بوائے امت کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق یہ شخص کورونا مریض سے ریمڈیسیور انجیکشن دلانے کے نام پر 25 ہزار روپئے مانگ رہا تھا۔جس کے بعدجانی تھانہ علاقے کی پولیس نے انجیکشن کے نام پر کالابازاری کرنے والے شخص کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس اب اس معاملے میں ملوث باقی لوگوں کو بھی تلاش کر رہی ہے، تاکہ یہ لوگ کورونا علاج کے نام پر کسی اور کو اپنا شکار نہ بنا سکے ۔
میرٹھ میں جس تیزی کے ساتھ کورونا انفیکشن کا خطرہ بڑھ رہا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے اسپتالوں اور بازار میں اس کی دوائیوں کی کالابازاری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ضرورت ہے علاج کے نام پر اس کالے کاروباریوں پر سخت کارروائی کرنے کی ۔