رواں برس کے مئی جون اور جولائی کے مہینے میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مضر اثرات اور ملکی پیمانے پر آکسیجان کی قلت ودیگر طبی سہولیات کے فقدان کے سبب ہزاروں افراد کی موت ہوگئی تھی۔
کورونا وبا کی تیسری لہر کے آمد کے امکان کے پیش نظر اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے میڈیکل کالج اور ضلع ہسپتال میں آکسیجن جنریٹر پلانٹس لگانے کا کام کیا جا رہا ہے. تاکہ مستقبل میں آکسیجن کی کمی کا پھر سے سامنا نہ کرنا پڑے .
مزید پڑھیں:دوسری لہر میں زیادہ اموات کی وجہ آکسیجن کی کمی یا بد نظمی؟
میرٹھ کے میڈیکل کالج اور ضلع ہسپتال میں پی ایم کیر فنڈ اور حکومت کی جانب سے نئے آکسیجن جنریٹر پلانٹس لگانے کا کام جنگی خطوط پر جاری ہے تاکہ اسپتال میں کووڈ وارڈ کے سبھی بیڈز تک آکسیجن پہنچائی جاسکے۔