ETV Bharat / state

میرٹھ: امام بارگاہ میں کسی بھی طرح کی مجلس نہ کرنے کا فیصلہ - میرٹھ کے امام بارگاہ میں مجلس نہیں

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں زیدی نگر سوسائٹی کی محرم کمیٹی نے کورونا وبا کے مدںطر محرم کے موقع پر عشرہ مجالس کو منعقد نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میرٹھ : محرّم کمیٹی کا فیصلہ امام بارگاہ میں کسی بھی طرح کی مجلس نہیں کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 3:39 PM IST

کورونا وبا کے سبب گزشتہ پانچ ماہ سے اجتماعی مذہبی تقریبات پر پابندی ہے ایسے میں ماہ محرم میں بھی مجالس اور جلوسوں کا انعقاد نہیں کیا جا سکے گا ، ان حلات میں ماہ محرم میں جہاں مجالس کو آن لائن منعقد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہی ،وہیں محرم انتظامیہ کمیٹیوں کے جانب سے بھی اس سال امام بارگاہوں میں عشرہ مجالس کے انعقاد کے سلسلے کو اس سال منسوخ کر دیا گیا ہے ،

میرٹھ : محرّم کمیٹی کا فیصلہ امام بارگاہ میں کسی بھی طرح کی مجلس نہیں کرنے کا فیصلہ

میرٹھ میں بھی زیدی نگر سوسائٹی کی محرم کمیٹی نے سرکاری گائیڈ لائن عالم دین کے فتویٰ کی روشنی میں عشرہ مجالس کے انعقاد کے سلسلے کو گھروں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اور ہدایت جاری کی ہے کہ گهروں میں بھی آن لائن مجالس سنتے وقت سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے ۔

محرم کمیٹی امام بارگاہ پنج تنی کے منتظم خورشید زیدی نے کہا کہ کمیٹی نے کووڈ 19 وبا کے دوران حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ سال زندگی بچانے کے لیے ہے۔غم حسین ہمارے دل ہیں اور وہ ہمیشہ موجود رہے گا۔5 افراد سے زائد بھیڑ جمع نہیں کرنے کے گائیڈ لائن پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا ۔غم حسین اپنے گھر میں بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہم جو اپنا سارا وقت مجلس میں گزارتے تھے اب ہم اس کی جگہ لوگوں کی مدد کریں گے۔ہم کوشش کریں گے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک کھانا فراہم کیا جاسکے۔

محرم کمیٹی کے ممبر شبن میاں نے کہا کہ کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے اپنے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ کوئی بھی جلوس نہیں نکالا جائے گا اور شہر کے کسی بھی امام بارگاہوں میں مجلس منعقد نہیں کیا جائے گا۔لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ گھر میں ہی عبادت کریں۔حکومت کی گائیڈ لائن پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

میرٹھ کے زیدی نگر سوسائٹی کی محرم کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی عشرہ مجالس کا امام بارگاہوں میں انعقاد نہیں ہونے کے اعلان کے بعد اب عاشق حسین اب حسین کے غم كو گھر پر رہ کر ہی منانے كو مجبور ہیں ۔ان کا ماننا ہے کہ غم حسین انسانیت كو زندہ رکھنے کا نام ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.