کورونا کی دوسری لہر کے تلخ تجربات اور انسانی جانوں کے نقصانات کے بعد اب تیسری آمد کے امکان کے مدنظر ضلع انتظامیہ متحرک ہے۔ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کی جانب سے اقدام اٹھا ئے جارہے ہیں۔
عالمی وبا کوورنا وائرس کے تیسری لہر کے آمد کے پیش نظر میرٹھ کے تمام میڈیکل کالجز کا عملہ اور ڈاکٹرز طبی ساز وسامان اور تمام طرح کے اکومینٹ کو جمع کر نے میں مصروف ہیں۔
کورونا کی دوسری لہر کے بعد اب ماہرین کی جانب سے تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے ۔
ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے میرٹھ میں محکمہ صحت کی جانب سےآکسیجن پلانٹ کے علاوہ وینٹیلیٹر کے تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جارہا ہے ۔تاکہ تیسری لہر کا مقابلہ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:
کرونا کی ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت تیار: ڈاکٹر مشتاق راتھر
ماہرین کے مطابق تیسری لہر سے بچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ایسے میں میرٹھ کے میڈیکل کالجز اور دیگر اسپتالوں میں میں بھی پیڈیٹرک وارڈ تیار کرائے جا رہے ہیں ساتھ ہی آکسیجن پلانٹ لگا کر اس کی کمی کو بھی پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔