ETV Bharat / state

ممبئی سے آنے والے مسافروں کو کورونا جانچ کے بعد شہر میں داخلے کی اجازت - ایک شخص کی رپورٹ پازیٹیو

ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر مہاراشٹر سے آنے والے مسافروں پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کورونا انفیکشن کے بڑھتے اثرات کو روکا جا سکے ۔

meerut-covid-19-test-at-railway-station-for-passengers-arriving-from-mumbai
ممبئی سے آنے والے مسافروں کو کورونا جانچ کے بعد شہر میں داخلے کی اجازت
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 7:26 AM IST

میرٹھ میں سٹی ریلوے اسٹیشن پر ممبئی سے میرٹھ آنے والے مسافروں کو کورونا جانچ کے بعد ہی شہر میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔

ملک کے مختلف صوبوں میں کورونا کی لہر کا اثر ایک بار پھر دیکھائی دے رہا ہے اس کے بڑھتے خطرے کو دیکھتے ہوئے مختلف صوبوں سے آنے والے مسافروں پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے خاص کر ممبئی سے آنے والے مسافروں کو کورونا جانچ کے بعد ہی شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ممبئی سے آنے والے مسافروں کو کورونا جانچ کے بعد شہر میں داخلے کی اجازت

گذشتہ روز ممبئی سے میرٹھ قریب 40 مسافر پہنچے، جس میں ایک شخص کی رپورٹ پازیٹیو پائی گئی جس کے بعد اسے ہوم کورنٹائن کیا گیا۔ اس جانچ کا مقصد بھی یہی تاکہ کورونا انفیکشن کو اور زیادہ پھیلنے سے روکا جاسکے ۔

مہاراشٹر کے علاوہ دوسرے صوبوں میں جس طرح سے کورونا انفیکشن کے معاملے بڑھے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے اترپردیش میں احتیاط برتی جارہی ہے جو قابل ستائش ہے۔ضرورت ہے کہ عوام بھی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل پیرا ہو۔تاکہ کورونا انفیکشن سے اپنے ساتھ اپنوں کو بھی بچایا جا سکے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.