ETV Bharat / state

میرٹھ: اسدالدین اویسی نے زبیرانصاری کے اہل خانہ سے ملاقات کی - میرٹھ کی خبریں

مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر زبیر انصاری کے قتل کے دو ماہ بعد بھی قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونے سے ناراض زبیر کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے مجلس اتحاد المسلمین کےصدر اور رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے میرٹھ پہنچکر زبیر کے گھر والوں کو تسلی دیتے ہوئے انہیں جلد انصاف دلانے کی بات کہی۔

میرٹھ: اسدالدین اویسی نے زبیرانصاری کے اہل خانہ سے ملاقات کی

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 8:55 PM IST

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی ہفتے کے روز میرٹھ پہنچے۔ اس دوران انہوں نے مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر زبیر انصاری کے گھر پہنچےاور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

اسدالدین اویسی نے زبیرانصاری کے اہل خانہ سے ملاقات کی

انھوں نے مرحوم زبیر انصاری کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا حالانکہ اس درمیان انہوں میڈیا سے دوری بناتے ہوئے وہ میرٹھ کے کٹھور قصبے میں ریلی کو خطاب کر نے کے لئے روانہ ہو گئے۔

اسد الدین اویسی سے زبیر انصاری کے گھروالوں سے ملاقات کے بعد ان کے افراد خاندان کا کہنا تھا کہ بی جے حکومت سے انہیں انصاف کی امید کم ہی نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اترپردیش: پرینکا گاندھی نے بارہ بنکی سے پرتگیا یاترا کو روانہ کیا

واضح رہے کہ میرٹھ میں وارڈ 80 سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر رہے زبیر انصاری کو نوچندی تھانا علاقے میں قریب دو ماہ قبل اپنے گھر سے نکلتے وقت نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا تب سے لیکر آج تک زبیر کے قتل کے ملزمان کا کوئی سراغ میرٹھ پولیس نہیں لگا پائی۔ ایسے میں زبیر کی اہلیہ نے اپنے بچوں کو لیکر شوہر کے قاتلوں کو سزا دلانے کے لیے احتجاجی مظاہرے بھی کیے لیکن ملزم ابھی بھی پولیس کی گرفت سے دور ہیں ایسے حالات میں

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی زبیر انصاری کے اہل خانہ کی ملاقات سے ایک بات تو صاف ہے کہ اسدالدین اویسی کی میرٹھ میں آمد نے مغربی اتر پردیش کے سیاسی ماحول میں گرمی ضرور پیدا کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.