میرٹھ: اترپردیش حکومت کے سابق وزیر یعقوب قریشی کے خلاف غیر قانونی طور سے گوشت کا کاروبار Illegal Meat Factory Case Against Yakub Qureshi کرنے کے معاملے میں ان کی تقریبا سو کروڑ روپے کی ملکیت قرق کر لی گئی۔ بدھ کی صبح ہی یعقوب قریشی کی میٹ فیکٹری کو قرق کرتے ہوئے سیل Yakub Qureshi Property Attached کردیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ بغیر اجازت مویشی کاٹنے کے معاملے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد سے یعقوب اور ان کا پورا کنبہ لمبے وقت سے فرار ہے۔ اس بابت کئی بار ان کے گھر پر نوٹس بھی چسپاں کیا گیا تھا۔ یعقوب نے الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت حاصل کرنے کی کوشش بھی کی لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔ Haji Yakub Qureshi Property Attached By Meerut Police
میرٹھ کے اے ایس پی چندرکانت مینا نے بتایا کہ الفہیم میٹس کمپنی کی آڑ میں یعقوب کی چار الگ الگ کمپنیاں چل رہی تھیں، جس سے ٹیکس کی چوری کی جاسکے۔ دو کمپنی میں یعقوب کا کنبہ شیئر ہولڈر ہے جب کہ الفوزان کمپنی عمران کے بیٹے فوزان کے نام پر ہے۔ Yakub Qureshi Property Attached
قابل ذکر ہے کہ ہاپوڑ روڈ پر واقع یعقوب قریشی کی فیکٹری میں 31 مار چ کی دیر رات پولیس نے غیر قانونی طریقے سے میٹ کی پیکنگ کرنے کے الزام میں 10 ملازمین کو گرفتار کر لیا Illegal Meat Factory Case Against Yakub Qureshi تھا۔ اس معاملے میں یعقوب قریشی، ان کی بیوی سنجیدہ بیگم، بیٹے عمران اور فیروز سمیت 17 افراد کو نامزد ملزم بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Yakub Qureshi Property Will be Attached: سابق وزیر یعقوب قریشی کی جائیداد قرق کی جائے گی
ایس پی (دیہات) کیشو کمار کا کہنا ہے کہ یعقوب قریشی کے گھر پر قرقی وارنٹ چسپاں کیا گیا تھا، جس میں عدالت نے یعقوب کو کنبے کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ یعقوب کی جانب سے اس نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ اس کے بعد آج قرقی کی کاروائی کی گئی ہے۔ Yakub Qureshi Property Attached