ETV Bharat / state

'پرینکا گاندھی شہید زادی ہیں، شہزادی نہیں' - راجیو گاندھی

کانگریس کے ترجمان اور سینیئر صحافی میم افضل نے الیکشن کمیشن کی سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ :' ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم نریندر مودی کا ذاتی دفتر بن گیا ہے'۔

کانگریس کے ترجمان اور سینئر صحافی میم افضل
author img

By

Published : May 8, 2019, 11:20 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کو کلین چٹ دیے جانے کو معاملے میں کمیشن کو لتاڑتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا بھروسی الیکشن کمیشن سے اٹھ چکا ہے۔

کانگریس کے ترجمان اور سینئر صحافی میم افضل

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ :' راجیو گاندھی کے بارے میں جس طرح کے الفاظ وزیراعظم نے استعمال کیے ہیں اس کی مذمت ملک کے علاوہ عالمی سطح پر بھی مذمت کی جارہی ہے۔ مودی جی اور ان کی ٹیم اب گھبرا گئی ہے اس لیے وہ لوگ اس طرح کی بیان بازی کررہے ہیں'۔

انہوں نے مودی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 'کل جب وہ اس عہدے پر نہیں رہیں گے تو کیا وہ پسند کریں گے کہ آنے والے وزیراعظم ان کے بارے میں اس طرح کی بیان بازی کرے'۔

تھرڈ فرنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ :' کے سی آر جس طرح اچھل کود کررہے ہیں وہ محض دکھاوا ہے، آپ 23 مئی کے نتائج کا انتظار کیجئے سب سامنے آجائے گا'۔

یوگی ادتیہ ناتھ کے پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی کو شہزادے کہنے پر انہوں نے کہا کہ :' جنہیں وہ شہزادہ کہہ رہے ہیں وہ شہید زادے ہیں اور جنہیں وہ شہزادی کہہ رہے ہیں وہ شہید زادی ہیں اور اگر انہیں اردو نہ سمجھ آرہی ہو تو کسی اردو داں سے ان دو الفاظ کے معنی پوچھ لیں'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.