ETV Bharat / state

Medical Seats Will Increase in Uttar Pradesh: اترپردیش میں میڈیکل کی 1400 سیٹیں بڑھائی جائے گی - جیمس میڈیکل کالج کے ساتویں یوم تاسیس

اترپردیش میں ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے 2022-23 میں 1400 اور سیٹیں بڑھائی جائیں گی۔

اترپردیش میں میڈیکل کی 1400 سیٹیں بڑھائی جائے گی

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 10:47 PM IST

نوئیڈا میں جیمس میڈیکل کالج کے ساتویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد پروگرام میں نوئیڈا اترپردیش کے پرنسپل سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن آلوک کمار نے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ 2021-22 میں ریاستی حکومت نے یو جی میں 900 سیٹوں کا اضافہ کیا تھا۔ 2022-23 میں 1400 اور سیٹیں بڑھائی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے ڈاکٹر بن سکے۔ اور ڈاکٹروں کی کمی کو بھی پورا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ '23 کروڑ کی آبادی والی ریاست میں 91 ہزار رجسٹرڈ ڈاکٹر ہیں۔ جن میں سے 83000 ایم بی بی ایس ہیں، باقی دیگر شعبوں کے ڈاکٹر ہیں۔ اس کو پورا کرنے کے لیے ہر سال سیٹیں بڑھائی جائیں گی، تاکہ نئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف تیار کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال اور طبی تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے GIMS ماڈل کو پوری ریاست میں اپنایا جائے گا۔ اس سے ریاستی حکومت پر مالی بوجھ کم ہوگا۔ اسی سال ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ (DNB) کے ایم ڈی کی 300 سیٹیں بڑھائی گئی ہیں جن میں سے 14 سیٹیں GIMS کے کھاتے میں آئی ہیں۔

آلوک کمار نے کہا کہ اس سیشن سے بی ایس سی نرسنگ کی 60 سیٹوں پر پڑھائی شروع ہو رہی ہے۔ اس کے لیے حکومت پر کوئی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔ اس فارمولے کو ریاست بھر میں نافذ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

صحت کے شعبے میں ڈاکٹروں کی کمی اور ہسپتالوں کی دستیابی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 33 نئے سرکاری میڈیکل کالج کھولے گئے ہیں جبکہ 14 زیر تعمیر ہیں۔ اگلے سال 47 سرکاری میڈیکل کالجز شروع کرنے کا ارادہ ہےٹ ریاستی حکومت ہر ضلع میں میڈیکل کالج شروع کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ ایسے میں 16 ایسے اضلاع کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ابھی تک کوئی نجی اور سرکاری میڈیکل کالج نہیں ہے۔

پروگرام کے اختتام پر سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر ٹاپرز اور مختلف مضامین میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو گولڈ اور سلور میڈل سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر منیشا سنگھ، ڈاکٹر وویک گپتا اور ڈاکٹر رشمی اپادھیائے کو تعلیم، تحقیق اور مریضوں کی دیکھ بھال میں بہترین فیکلٹی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.