مایاوتی نے کہا کہ کورونا وائرس کے دور میں لاک ڈاؤن سے ملک میں اقتصادی کساد بازاری کی وجہ سے شدید بے روزگاری اور زندگی میں کافی بحران جھیل رہے کروڑوں لوگوں کے سامنے بچوں کی فیس جمع کرنے کے مسائل بے حد سنگین ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی جگہ اب احتجاجی مظاہرہ وغیرہ کے طور پر سامنے آنا پڑرہا ہے۔ اس دوران لوگوں کو پولیس کے ڈنڈے کھانے پڑرہے ہیں جو کافی تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'کورونا لاک ڈاؤں سے متاثر ملک کی اقتصادی کساد بازاری سے بے تحاشہ بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور زندگی میں شدید بحران کا شکار لوگوں کے سامنے بچوں کی فیس جمع کرنے کا مسئلہ سنگین ہوکر اب احتجاجی مظاہرہ وغیرہ کے طور پر سامنے آرہا ہے ۔اور انہیں پولیس کے ڈنڈے کھانے پڑ رہے ہیں جو کافی تکلیف دہ ہے'۔
بی ایس پی سپریمو نے کہاکہ 'ایسے ایکٹ آف گاڈ' کے وقت آئینی منشی کے مطابق حکومت کو فلاحی ریاست ہونے کا کردار خاص طور سے کافی بڑھ جاتا ہے۔ مرکزی و ریاستی حکومتو ں کو اپنے شاہی خرچ میں کٹوتی کر کے سرکاری وپرائیویٹ اسکول کی فیس کی ادائیگی کر یں یا وسیع تر مفاد میں بچوں کی اسکولی فیس معاف کریں'۔