بریلی: بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے ذریعہ ایک ٹی وی ڈبیٹ میں نبی آخر الزماں پر کیے گئے نازیبا تبصرے کے خلاف اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا نے مجوزہ ملک گیر احتجاج کو ملتوی کردیا۔ توقیر رضا نے بدھ کو پریس کانفرنس میں مجوزہ دھرنے کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 'اعلان شدہ احتجاج۔ مظاہرے کو ملتوی کیا جاتا ہے منسوخ نہیں کیا گیا ہے'۔ Maulana Tauqeer Raza postponed the Protest
انہوں نے کہا کہ جلد ہی احتجاج کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں نوپور شرما اور بی جے پی دہلی میڈیا انچارج نوین کمار کے ذریعہ محمدؑ کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے کے خلاف توقیر رضا نے آئی ایم سی کے بینر تلے 10جون کو ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ گنگا اسنان کی وجہ سے دھرنا ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کانپور میں پولیس انتظامیہ کے ذریعہ مسلمانوں کے خلاف کی جارہی کاروائی سے مسلمانوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا، نہ ہی مسلمان حکومت کے ظلم سے خائف ہوگا۔ Maulana Tauqeer Raza postponed the Protest
انہوں نے کہا کہ جلد ہی کانپور جاکر متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ ساتھ ہی وہ کانپور کے پولیس سربراہ سے ملاقات کر کے مسلمانوں کے خلاف کی جاری یک طرفہ کاروائی کی شکایت بھی درج کرائیں گے۔
یواین آئی۔