ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے فکر شاہ مسجد کے پیش امام مولانا خالد زاہد نے رمضان المبارک کی فضیلت اور اس کے پیغام کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کی۔
انھوں نے کہا کہ مضان المبارک کا مہینہ ہمیں گیارہ مہینے اخوت محبت غمگساری انسان دوستی اور عاجزی کے ساتھ زندگی گزارنے اور انسانی ہمدردی سمجھانے کے لیے آتا ہے، یہ ایک پریکٹس کا مہینہ ہے اس مہینے میں ہم ایسی عادت ڈالیں کہ گیارہ مہینے ہم اس پر عمل کرنے والے بن جائیں۔
روزہ اور تراویح ہی صرف رمضان المبارک سے خاص نہیں ہیں بلکہ رمضان المبارک سے پوری زندگی بندگی کاحق ادا کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا درس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دنیا کو دیا ہے۔
دوسروں کا دکھ درد غم دوسروں کی بھوک دوسروں کی پیاس کا احساس آدمی کو تب ہوتا ہے، جب اس مرحلے سے وہ خود گزر چکا ہوتا ہے۔
اور ہمیں اسلام نے یہ ماہ مقدس دے کر یہ تعلیم دی ہے،کہ رمضان المبارک میں ہم دوسروں کے دکھ درد میں کام آنے کی عملی پریکٹس کر لیں۔ اور دوسروں کی بھوک پیاس میں کام آنے کا پیغام اس طرح دیں جس طرح قرآن و سنت کی روشنی میں پیغام دیا گیا ہے۔
قرآن پاک میں اللہ تبارک و تعالی نے فرمایا ہیکہ نیکی صرف یہ نہیں ہے کہ تم اللہ کے سامنے جھک جاؤ بلکہ اللہ تبارک و تعالی کی عبادت مکمل تب ہوگی جب آپ دوسروں کے بھی کام آؤ گے۔ رشتے داروں کے غریبوں کے یتیموں کے مسکینوں کے مسافروں کے سب کے کام آنا ہی اصل بندگی ہے۔
مزید پڑھیں:First Juma Of Ramzan آصفی مسجد لکھنؤ میں ہزاروں روزہ داروں نے نماز جمعہ ادا کی
رمضان المبارک کا آج پہلا جمعہ مبارک تھا، آج خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیاتھا۔ اسی نسبت سے ملک میں امن وامان کے لئے خاص دعائیں بھی کی گئیں۔
مولانا خالد زاہد نے جمعہ کے خطبے میں کہا کہ رمضان المبارک ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ جن چیزوں کو منع کیا گیا ہے۔اس مہینے میں اس کی پریکٹس کر لو تاکہ تم گیارہ مہینوں میں اس پر عمل کر سکو۔