ETV Bharat / state

کووڈ 19 سے متعلق مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی عوام سے اپیل

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے سبب لکھنؤ عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کہ اس مشکل دور میں ہر کسی کی مدد کریں۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی
مولانا خالد رشید فرنگی محلی
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 8:30 PM IST

اتر پردیش میں کورونا وائرس کی وجہ سے بگڑتی صورتحال کے سبب آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی نے عوام سے اپیل کی کہ ایسی تشویشناک صورتحال میں سبھی لوگ ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی

اتر پردیش میں کورونا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ تشویش میں مبتلا ہے اور اس مہلک وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے کمربستہ ہے لیکن ایسے میں وسائل کی کمی سبھی کے سامنے بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ حالات یہ ہیں کہ مریضوں کو ہسپتال میں داخل نہیں کیا جا رہا وہیں مریضوں کو آکسیجن اور دیگر ضروری دوائیں نہ ملنا بھی مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

لکھنؤ عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل دور میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور طبی لوازمات کی کسی بھی طرح کی کوئی کالا بازاری نہ کریں۔

انہوں نےکہا کہ 'کووڈ 19 کے اس دور میں بہت زیادہ لوگ کورونا کی زد میں آ رہے ہیں لیکن کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ تمام لوگ احتیاط کریں اور کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.