ETV Bharat / state

Maulana Khalid Rasheed On Ramadan: خالد رشید فرنگی محلی نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے ویڈیو جاری کیا

author img

By

Published : Apr 2, 2022, 6:39 PM IST

مولانا خالد رشید فرنگی محلی Maulana Khalid Rasheed Firangi Mahali نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے عوام سے اپیل کی ہے کہ آج شام 6 بجے ہر شخص رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کرے۔

خالد رشید فرنگی محلی نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے ویڈیو جاری کیا

گزشتہ روز سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد بھارت میں سبھی رویت ہلال کمیٹیاں فعال ہوگئی ہیں۔ مرکزی چاند کمیٹی کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند لکھنؤ کے عیش باغ عید گاہ سے دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس کے لیے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر عوام سے اپیل کی ہے کہ آج شام کو چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تقریباً دو برس کے بعد مساجد میں پوری آزادی کے ساتھ تراویح ادا کی جائے گی اور افطار کا اہتمام ہوگا۔ مسلمان عبادت کریں گے۔ اس کے لیے انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے اور کہا گیا ہے پانی، بجلی اور صاف صفائی کا خاص اہتمام کریں۔ مساجد کے ذمہ داروں سے اپیل ہے کی افطار میں غریب مسکین اور روزہ داروں کو شامل کریں اور کسی قسم کا خلفشار برپا نہ ہو اس کا خاص خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ آج شام 6 بجے ہر شخص رمضان المبارک کے چاند دیکھنے کا اہتمام کرے چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو جائے گا۔ اس کے مقدس مہینہ کا احترام کریں اور عبادات کا اہتمام کریں۔ وہیں چاند کمیٹی نے ہلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے۔ 9415023970 ،9335929670 ،9415102947، 9839313602، 9889911119، ادرہ شرعیہ نے بھی ہلپ لائن نمبر جاری ہے۔ 9335841177 ،9807404508
مرکزی شیعہ ہلال کمیٹی نے ہلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔
05224233005،9839097407

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.